القرآن الکریم کنزالایمان مع تفسیر نور العرفان
ترجمہ کنز الایمان: مجدد اعظم قاطع نجدیت امام اہلسنت محدث اعظم و محقق علی الاطلاق حضرت علامہ مولانا مفتی احمد رضا خان قادری بریلوی رحمۃ اللہ علیہ المتوفی 1340ھ
تفسیر نور العرفان: مفسر شہیر حکیم الامت حضرت علامہ مولانا مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
مطبوعہ: نعیمی کتب خانہ لاہور
عدد صفحات: 962
تفسیر نور العرفان دراصل حاشیہ ہے ترجمہ:
امام احمد رضا خان بریلوی کا جس کے مفسر احمد یار خاں نعیمی بدایونی ہیں۔ ایک تفسیر نعیمی۔
جو بہت طویل اور مفصل ہے۔ دوسری مذکورہ تفسیر نور العرفان۔ پہلی تفسیر میں مفتی صاحب کا اپنا لفظی ترجمہ ہے جبکہ مذکورہ تفسیر میں ترجمہ کنز الایمان لگایا گیا ہے۔
یہ مختصر تفسیری حواشی ہیں۔ جن میں آیات قرآنیہ کی مختصر تشریح مع چیدہ چیدہ
نکات و شان نزول اور عقائد مخصوصہ کا بیان کیا گیا ہے۔
امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کا اردو ترجمہ قرآن پاک آپ نے 1911 میں قرآن مجید کا ترجمہ کیا جو اردو تراجم قرآن میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا اور مشہور ترجمہ ہے، اس ترجمہ کا ترجمہ ہندی، سندھی، انگریزی، ڈچ، گجراتی، پشتو اور بنگلہ میں ہو چکا ہے۔
اس پر سب سے زیادہ مقالہ جات لکھے جا چکے ہیں، ڈاکٹر مجید اللہ قادری نے کنزالایمان اور معروف تراجم قرآن کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ہے۔



No comments:
Post a Comment